راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ٹرانسجینڈرز کے لئے باقاعدہ سکول کلاسز کا آغاز کردیا ٹرانسجینڈرز کے لئے اسلامیہ ہائر سیکنڈری سکول لیاقت باغ میں خصوصی کلاسز کا آغاز کیا گیا ہے جا چکا ہے ٹرانسجینڈرز سکول کے آغاز کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے بھی معاونت فراہم کی ہے پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹرانسجینڈرز کی تعلیم کے لئے موثر اقدام اٹھایا گیاتحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر کی طرح پاکستان کا پہلا ٹرانسجینڈر سکول بھی راولپنڈی پولیس نے قائم کیا ہیٹرانسجینڈرز افراد سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کر رہے ہیںابتدائی طور پر 52 ٹرانسجینڈرز سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیںسکول کا مقصد ٹرانسجینڈرز کو تعلیم کے بنیادی حق کی فراہمی ہے سکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹرانسجینڈرز معاشرہ کے زیادہ کارآمد شہری بن سکیں گے پولیس کے مطابق تعلیم سے معاشرہ اور مذہب کو سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گاتعلیم حاصل کرنا باعزت روزگار کی جانب پہلا قدم ہو گا سکول سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹرانسجینڈرز معاشرہ کے زیادہ کارآمد شہری بن سکیں گے راولپنڈی پولیس کے مطابق تعلیم سے معاشرہ اور مذہب کو سمجھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا تعلیم حاصل کرنا باعزت روزگار کی جانب پہلا قدم ہو گاٹرانسجینڈرز باقاعدہ کلاسز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ٹرانسجینڈرز کے تحفظ اور حقوق کی فراہمی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تحفظ ٹرانسجینڈر سینٹر کے ذریعے 100 سے زائد ٹرانسجینڈرز کو نوکری اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے جا چکے ہیں۔
راولپنڈی پولیس کا پہلا ٹرانسجینڈرز سکول ،کلاسز کا آغاز
Jan 10, 2024