میڈیا مثبت رویہ اختیارکرے اورچند شخصیات کی غلطیوں کو اچھالنے کی بجائے ایک مضبوط پاکستان کا امیج دکھائے۔ سپیکرقومی اسمبلی فہمیدہ مرزا

سپیکر قومی کراچی میں مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کے مزار پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگوکررہی تھیں۔ فہمیدہ مرزا نے کہا کہ میڈیا ہمارے کان اورآنکھیں ہے اسے احتیاط برتنی چاہیئے۔ جعلی ڈگری کے حوالے سے سوال پران کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کے لیے گریجویشن کی جو شرط رکھی گئی تھی وہ آئین کے خلاف تھی ۔ صوبوں کے درمیان پانی کے تنازع کو سازش قرار دیتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان پانی کے مسئلے کو اتفاق رائے سے حل کرنا اور صوبوں کی احساس محرومی دور کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ سپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح نہ صرف مسلم خواتین کے لیے بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے لیے رول ماڈل تھیں۔  

ای پیپر دی نیشن