پاکستان اورآسٹریلیا نے سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پراتفاق کیا ہے، اس بات کا فیصلہ دونوں ملکوں کے سکیورٹی مذاکرات میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک آسٹریلیا سکیورٹی مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اورآسٹریلوی وفد کی قیادت اس کے ائیرچیف مارشل ایلن گرانٹ نے کی۔ آسٹریلیا میں ہونے والے مذاکرات میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی کے شعبے میں مزید تعاون کے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ مذاکرات میں دونوں ملکوں کے سینیئرسول اور فوجی افسر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنوبی ایشیاء میں سکیورٹی استحکام کے موضوع پراجلاس سے خطاب بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن