عطاء آباد جھیل میں پانی کی آمد زیادہ اوراخراج کم ہوگیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

Jul 10, 2010 | 15:02

سفیر یاؤ جنگ
گذشتہ رات سے عطاء آباد میں شروع ہونیوالی لینڈ سلائیڈنگ نے مقامی آبادی کو سخت تشویش میں مبتلا کررکھا ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث عطاء آباد سے بالائی علاقوں گوجال ، حسینی ، گلمیت تک کشتی سروس بند کردی گئی ہے  جبکہ مزید علاقے زیرآب آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ ماہرین کی ٹیم جھیل کے سپل وے کی مسلسل نگرانی کررہی ہے ۔ ادھروادی ہنزہ میں موسم صاف ہونے پرگلیشئرپگھلنے کا عمل تیز اور حادثاتی جھیل میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے ، اس وقت عطا آباد جھیل میں چودہ ہزاردو سوکیوسک پانی داخل ہورہا ہے جبکہ چودہ ہزار ایک سواسی کیوسک اخراج ہے ۔ علاقے میں امدادی سرگرمیوں اور متاثرین کی نقل وحرکت کے لیے آج ہیلی سروس دوبارہ شروع کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔
مزیدخبریں