افغانستان میں بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کے باوجود فوجیں واپس نہیں بلائیں گے۔ آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گلارڈ

Jul 10, 2010 | 15:30

سفیر یاؤ جنگ
آسٹریلوی شہر ڈارون میں افغان جنگ کے دوران مرنیوالے فوجی کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک کو افغانستان میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے ۔ وزیر اعظم نے افغان مشن کے دوران ہلاک ہونیوالے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی ہلاکتوں نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو مشکل صورتحال سے دوچار کررکھا ہے تاہم اس کے باوجود افغان مشن جاری رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ افغانستان میں اس وقت آسٹریلیا کے ساڑھے پندرہ سو فوجی موجود ہیں اور سات سال کے دوران اب تک ان میں سے سترہ ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزیدخبریں