جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پرحملے میں تین اہلکارشہید جبکہ فورسزکی جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر وانا میں بش زیارے کے مقام پرشدت پسندوں نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر دستی بموں اورخود کاراسلحہ سے حملہ کیا جس میں تین سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں بیس عسکریت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی میں اکاخیل کے مقام پرایف سی کی کارروائی میں ایک شدت پسند ہلاک اوردو کو گرفتارکرلیا گیا ۔ دوسری جانب اپراورکزئی ایجنسی کے شورش زدہ علاقوں میں فورسزکے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کی خفیہ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں پندرہ شدت پسند ہلاک اورآٹھ زخمی ہوگئے ہیں ۔ باڑہ سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق سرگرکے علاقے میں سکیورٹی فورسز کا واٹر ٹینک لے جانے والی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا ہے جس سے ڈرائیور شہید اورایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن