سرکاری ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے وزیراعظم کی لاہور میں واقع نجی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر نے صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کی جبکہ دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف منظور ہونے والے قرارداد سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی محمد شہباز شریف بھی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کے حالیہ دورہ لاہور کے موقع پر ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب پانی کے مسئلے پرصوبے کے موقف سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے اور ارسا میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر بات ہوگی ۔