وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ملاقات کی ہے جس میں قومی معاملات اور صوبے میں امن وامان سے متعلق امور زیر بحث آئے۔   

Jul 10, 2010 | 23:57

سفیر یاؤ جنگ
سرکاری ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے وزیراعظم کی لاہور میں واقع نجی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں گورنر نے صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کی جبکہ دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف منظور ہونے والے قرارداد سے پیدا شدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی محمد شہباز شریف بھی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کے حالیہ دورہ لاہور کے موقع پر ملاقات کریں گے ۔ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب پانی کے مسئلے پرصوبے کے موقف سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے اور ارسا میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر بات ہوگی ۔
مزیدخبریں