کراچی میں خوف و ہراس کے بادل چھٹنے کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ آئی ہے

رینجرز کی جانب سے کراچی کے فساد زدہ علاقوں کٹی پہاڑی، اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد شہر میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ فورسز نے بنارس چوک، قصبہ کالونی، اے ایریا، اسلامیہ کالونی اور علی امام بارگاہ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں چوکیاں قائم کرکے گشت شروع کردیا ہے۔ پانچ روز سے جاری خونریزی میں کمی کے بعد کراچی کے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہےجبکہ کاروباری اور تجارتی مراکز کھلنے کے باعث بازاروں کی رونقیں بھی بحال ہوگئی ہیں۔ دوسری جانب حساس علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے لوگ بھی اپنے گھروں کو واپس آرہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن