اپردیرمیں افغان شدت پسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اورصورتحال کے پیش نظر لوگوں نے محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق دیر بالا کے علاقوں خڑاؤ درہ، نصرت درہ اور سرؤکلے میں چار روز قبل افغان شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد سے فورسز کی جانب سے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہےاور سکیورٹی فورسز شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھاری توپ خانوں سے نشانہ بنارہی ہیں، ان کارروائیوںمیں اب تک اکتالیس شدت پسند مارے گئے ہیں ۔ دوسری جانب نصرت درہ، خڑاؤ دروہ اور کاترو کلے اور سونئی درہ سےلوگوںنے محفوظ مقامات پر نقل مکانی شوع کردی ہے۔ نقل مکانی کرنے والے افراد لوئر دیر اور اپر دیر کے محفوظ علاقوں میں منتقل ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن