بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ دہشتگردی خطے کے لیے سرطان ہے، اگراسے کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ ہمیں ختم کردے گی۔

Jul 10, 2011 | 07:45

سفیر یاؤ جنگ
نئی دہلی میں پانچویں سارک کانفرنس کے ابتدائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ جنوب ایشیائی ممالک کو باہمی اختلافات پرامن طریقے سے حل کرنے چاہییں۔ خطےکے مسائل کوئی دوسرا حل نہیں کرسکتا اس کے لیے ہمیں خود اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ایک ایسا سرطان ہے جسے کنٹرول نہ کیا گیا تو یہ ہمیں ختم کردے گا۔ خطے کو غربت، بے روزگاری اور جہالت جیسے مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نبرد آزما ہونے کے لیےممبر ممالک کو یک زبان ہوکر آواز اٹھاناہو گی۔ نئی دہلی میں جاری چار روزہ سارک کانفرنس میں افغانستان سمیت آٹھ ممبر ممالک کے سپیکرزآف پارلیمنٹ شریک ہیں۔
مزیدخبریں