لاہورمیں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سکیم کا پہلا فیزپانچ سو گھروں پرمشتمل ہے جبکہ آشیانہ ٹومیں ایک ہزارپانچ سو گھر تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تریسٹھ سال میں غریب عوام کے لیے ایسی کوئی سکیم نہیں بنائی گئی اورنہ ہی عام آدمی کو اس کے خوابوں کی تعبیرملی۔ بعد ازاں کلمہ چوک فلائی اوور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ مجھے تختیاں لگوانے کا شوق نہیں، عوامی فلاح کے لئے کام کررہا ہوں۔ چارہزار روپے میں کمرہ کرائے پر نہیں ملتا، ہم عوام کو چار ہزار میں گھر کا مالک بنارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت سے جو منصوبے مکمل نہیں ہوئےان کو بھی ہم نے مکمل کیا ہے۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کرپشن ہم نے نہیں، پنجاب بینک پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے کی۔ وزیراعلی نے اس موقع پر سیاسی سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ گورنر پنجاب کی کسی بات کا جواب نہیں دیں گے۔