امريکاپاکستان کی سويلين اور فوجی امداد غير مشروط کرنے پر غور کر رہا ہے .

Jul 10, 2012 | 12:41

سفیر یاؤ جنگ
سفارتی ذرائع کے مطابق نيٹو سپلائی کی بحالی کے بعد پاک امريکا تعلقات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہيں اور امريکا پاکستان کو دی جانے والی سويلين اور فوجی امداد غير مشروط کرنے پر غور کر رہا ہے. کيری لوگر بل کے تحت پاکستان کو امداد اسی وقت دی جاسکتی ہے جب امريکی محکمہ خارجہ يہ سرٹيفکيٹ جاری کردے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں تعاون کر رہا ہے۔ امريکی عہدے داروں کے مطابق محکمہ خارجہ يہ سرٹيفکيٹ جاری کرنے کے بجائے پاکستان کو اس شرط سے استثنیٰ دے دے گا.امريکی محکمہ خارجہ کا استثنیٰ کانگريس کو قائل کرے گا کہ پاکستان امدادی پيکيج کی شرائط پوری کررہاہے اور پاکستان کی سويلين اور فوجی امداد امريکا کے قومی مفاد ميں ہے.
مزیدخبریں