بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی کے باوجود شہریوں کو لوڈ شیڈنگ سے نجات نہیں مل سکی۔

Jul 10, 2012 | 13:26

سفیر یاؤ جنگ
انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق ملک میں بجلی کی کل طلب سولہ ہزارسات سوچالیس اورپیداوار تیرہ ہزارآٹھ سوبیاسی میگاواٹ ہے جبکہ شارٹ فال کم ہوکرتین ہزار چارسو اٹھاون میگاواٹ کی سطح پر آگیا ہے لیکن عوام کولوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات نہیں مل سکی ۔بڑے شہروں میں ہرایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ چھوٹے شہروں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ سولہ گھنٹےہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک پاور اسٹیشنز کو تیل کی فراہمی درست نہیں ہو سکی اور نا ہی گیس کی اضافی مقدار مل رہی ہے جس کے باعث پاورااسٹیشن اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ بجلی پیدا نہیں کر رہے ہیں۔
مزیدخبریں