ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب کے بالائی اوروسطی علاقوں،سندھ کے ساحلی اوربلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں آج بارش کاامکان ۔

Jul 10, 2012 | 14:07

سفیر یاؤ جنگ
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ کے ساحلی علاقوں ،مشرقی بلوچستان مکران ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چندایک مقامات پرتیزہواوٴں کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے جبکہ اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرنوالہ ، لاہور ،سرگودھا ،فیصل آباد ،ملتان ،خیبرپختونخوااورکشمیر میں بھی مزید بارش ہوگی۔گزشتہ روز بالائی پنجاب ،مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں تیز ہوائیں چلنے کے علاوہ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں اکتیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
مزیدخبریں