سینیئرمشیرداخلہ رحمن ملک سینٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

Jul 10, 2012 | 15:14

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ سینیٹ کی سیٹ سے استعفی سمندر پار پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دیا ہےجبکہ یہ اقدام اٹھا کر انہوں نے ایک مثال بھی قائم کی ہے۔رحمن ملک نے کہا کہ وہ مشیر داخلہ کا عہدہ بھی چھوڑنا چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم نے انہیں منع کردیا ہے۔مشیرداخلہ نے کہا کہ دوہری شہریت کا بل ان کی وجہ سے نہیں آیا جبکہ اس بل پرمیاں نواز شریف کی حمایت ضروری نہیں. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کئی بار بتاچکے ہیں کہ انہوں نے برطانوی شہریت منسوخ کروادی ہے جبکہ میڈیا کے سامنے سرٹیفیکیٹ بھی پیش کیا جاچکاہے۔ کراچی کے حوالے سےمشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران شہرقائد میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ رحمن ملک نے کہا کہ امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں جن کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔
مزیدخبریں