”ڈیورنڈ لائن“ متنازعہ معاملہ ہے: حاجی عدیل‘ ایسا نہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے خارجہ امور کے سربراہ حاجی عدیل کی رائے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی سرحد ”ڈیورنڈ لائن“ متنازع معاملہ ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کا معاملہ طے شدہ ہے اور اس پر کوئی تنازعہ نہیں۔ مجلس قائمہ کا اجلاس منگل کے روز پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ افغانستان کی صورتحال اور امریکہ کے انخلا کے بعد ممکنہ حالات پر دفتر خارجہ کے سپیشل سیکرٹری اور دیگر حکام نے خارجہ پالیسی جب کہ وزارت داخلہ کے افسر نے دیامر میں غیر ملکی سیاحوں کے قتل کے بارے میں شرکا کو بریفنگ دی۔ افغان ڈیسک کے ڈی جی نے بعض سوالات کے جواب میں بتایا کہ افغان طالبان پر پاکستان کے کنٹرول کے بارے میں مبالغہ آمیز دعوے کئے جا رہے ہیں افغان حکومت اپنی ناکامی پاکستان پر تھوپنا چاہتی ہے۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ قطر مذاکرات کے بارے میں پاکستان محتاط رہے طالبان و دیگر افغان قیدیوں کے بدلے پاکستانی قیدی بھی رہا کرائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن