قندھار: افغان اہلکار کی فائرنگ ‘ جمہوریہ چیک کا فوجی ہلاک‘ 5 زخمی ‘ ہرات میں بم دھماکے‘12 خواتین‘5 بچوں سمیت19 مارے گئے

کابل ( نوائے وقت رپورٹ +اے ایف پی) مغربی افغانستان میں بم دھماکے سے 12 خواتین اور 5بچوں سمیت 19افراد مارے گئے ، 4 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ افراد رکشہ میں سوار ہوکر رشتہ داروں سے ملنے جارہے تھے کہ راستے میں نصب بم پھٹنے سے مارے گئے۔ رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ صوبائی پولیس چیف نے بتایا زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے تاہم کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ادھر قندھار ایئر فیلڈ کے باہر افغان فوجی نے فائرنگ کرکے جمہوریہ چیک کے ایک فوجی کو ہلاک اور 5 زخمی کردیئے۔ جس اہلکار نے غیر ملکی فوجیوں پر فائرنگ کی، وہ 5 برس سے فوج میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

ای پیپر دی نیشن