صوابی (ثناءنیوز) دارالعلوم تعلیم القرآن شاہ منصور کی دیوار کے قریب نصب بم کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے گذشتہ روز مدرسہ کے مشرقی جانب دیوار کے پاس سوا دو کلو وزنی بم چھپا رکھا تھا جسے لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔