شوکت خانم کینسر ہسپتال کی زکٰوة اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز

Jul 10, 2013

لاہور (پ ر) شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال نے گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی کینسر کے غریب اور نادار مریضوں کے علاج معالجے کے لئے زکٰوة اکٹھی کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ہسپتال میں زیر علاج کینسر کے 75 فیصد سے زائد مریضوں کا علاج مفت کیا جا رہا ہے۔ اپنے قیام سے لے کر اب تک یہ ہسپتال غریب اور نادار مریضوں کے علاج پر زکٰوة فنڈ سے 10 ارب سے زائد رقم خرچ کر چکا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کینسر کے مریضوں کو ان کے علاقوں کے قریب کینسر کی تشخیصی و معالجاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ نے پشاور میں ایک مکمل کینسر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ایک اور ہسپتال کراچی میں بھی قائم کرنے کے لئے منصوبہ بندی جاری ہے۔

مزیدخبریں