3 خودکشیاں: پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نے کنپٹی پر گولی مار لی

لاہور (نامہ نگار) اکبر ی گےٹ کے علاقہ مےں 25سالہ نوجوان نے کنپٹی پر گولی مار کر جبکہ کوٹ لکھپت مےں نوجوان نے ٹرےن کے آگے کود کر خود کشی کر لی۔ بتاےا جاتا ہے اکبر ی گےٹ کا رہائشی 25سالہ شےراز اندرون موچی لال کھو ہ کے قرےب بےکری کی دکان چلاتا تھا۔گزشتہ ماہ شےراز کی منگنی ہوئی تھی اور اس کے والدےن اس کی شادی کی تےارےاں کر رہے تھے مگر شےراز وہاں شادی پر راضی نہےں تھا۔ گزشتہ روز شےراز نے باتھ روم مےں جاکر خود کو کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کر لی۔ شےراز کی ہلاکت پر اس کے گھر والے دھاڑےں مار کر روتے رہے۔ اطلاع ملنے پر پولےس موقع پر پہنچ گئی جبکہ لواحقےن نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دےا۔ پولےس کے مطابق پستول شےراز کا اپنا تھا اور اس کی منگنی کے بعد گھر والوں سے چپقلش چل رہی تھی۔ علاوہ ازےں کوٹ لکھپت سٹےشن کے قر ےب 28سالہ نامعلوم نوجوان نے ٹرےن کے سامنے کود کر خود کشی کر لی۔ اطلا ع ملنے پر پولےس مو قع پر پہنچ گئی اور شناخت ہونے پر لاش قبضے مےں لے کر مر دہ خانے جمع کرادی ہے۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاﺅں بھمبہ کلاں میں ایک شخص امانت علی نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔

ای پیپر دی نیشن