لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور میں گزشتہ ا یک ماہ کے دوران پرچون سطح پر 10 سبزیوں کی قیمت میں 3 روپے سے 50 روپے، 7 پھلوں کی قیمتوں میں 6 روپے سے 50 روپے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے اور انڈوں کی قیمت میں 5 روپے فی درجن اضافہ ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 50 روپے اضافے سے 94 روپے، لہسن چائنہ 5 روپے اضافے سے 85 روپے، ادرک چائنہ 32 روپے اضافے سے 121 روپے، پالک 3 روپے اضافے سے 15 روپے، کھیرا 9 روپے اضافے سے 24 روپے، بند گوبھی 25 روپے اضافے سے 64 روپے، گھیا کدو 4 روپے اضافے سے 21 روپے، مٹر 20 روپے اضافے سے 94 روپے، شملہ مرچ 20 روپے اضافے سے 59 روپے، حلوہ کدو کی قیمت 6 روپے اضافے سے 16 روپے ہو گئی ہے۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کی قیمت سفید 6 روپے اضافے سے 70 روپے، سیب امری 10 روپے اضافے سے 84 روپے، سیب کالا کلو پہاڑی 15 روپے ا ضافے سے 139 روپے، کھجور امیل اول 20 روپے اضافے سے 124 روپے، آڑو اول 10 روپے اضافے سے 114 روپے، ا ٓڑو دوم 10 روپے اضافے سے 64 روپے اور ایک کلو الیچی کی قیمت 50 روپے اضافے سے 154 روپے ہو گئی۔
سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں میں 50 روپے کلو تک اضافہ، مرغی کا گوشت بھی مہنگا
Jul 10, 2013