ساڑھے 3 ماہ میں 12 لاکھ پاسپورٹ تیار، بحران ختم کر دیا: ذوالفقار چیمہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی پاسپورٹ ذوالفقار چیمہ نے پاسپورٹ بحران پر مکمل قابو پانے کا اعلان کر دیا اس موقع پر افسران اور ملازمین خوشی سے جھوم اٹھے اور نوافل ادا کئے جبکہ مٹھائی بھی بانٹی گئی اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں ذوالفقار چیمہ نے کہا کہ ساڑھے آٹھ لاکھ پاسپورٹ کا بیک لاک ختم ہو گیا جبکہ تین ماہ کی مدت میں ساڑھے بارہ لاکھ پاسپورٹ یار کرکے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا گیا اب ارجنٹ پاسپورٹ ایک ہفتے اور نارمل پاسپورٹ دو ہفتے میں مل جائیگا پاسپورٹ بحران کے ذمہ دار کئی افراد کیخلاف مقدمات درج نہ کرائے گئے ہیں اور بعض کیخلاف انکوائری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا ارجنٹ فیس کی مد میں 9 ارب روپے کا ریونیو جمع ہوا۔ انہوں نے کہا امید کی جا رہی ہے کہ آئندہ بحران پیدا نہیں ہو گا۔ اوورسیز، حج اور عمرہ پر جانیوالے تمام پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...