چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی سمیت 5 اداروں کے سربراہ فارغ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت نے تقرریاں تبادلے اور کنٹریکٹ منسوخ کئے ہیں۔ چیئرمین نیشنل شپنگ، ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ وائس ایڈمرل (ر) علیم احمد مینائی ، چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی وائس ایڈمرل (ر) فضل شمیم انور ، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی سعید احمد خان ، سیکرٹری جنرل پاکستان نیشنل کمشن فار یونیسکو افتخار حسین کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ عمران افضل قائم مقام سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔ پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 18کے طاہر ایوب کی خدمات ایف آئی اے کے حوالے کر دی گئیں۔ دریں اثناءوفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے افسر محسن ایس حقانی کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ رضوان احمد کو چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان تعینات کر دیا۔ وہ بطور ایم ڈی پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ عمران افضل چیمہ کو انچارج سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ تعینات کر دیا ہے وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے افسر محسن ایس حقانی کو ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جبکہ رضوان احمد کو چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان تعینات کر دیا۔ وہ بطور ایم ڈی پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ عمران افضل چیمہ کو انچارج سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ تعینات کر دیا ہے وہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ آف انوسٹمنٹ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...