بھلوال (نامہ نگار) مالکن سے ہاتھا پائی کے دوران ملازم گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تبسم کئی برسوں سے الفضل ٹاﺅن کے رہائشی ذوالفقار کے گھر کام کرتا تھا۔ پولیس رپور ٹ کے مطابق عبدالغفور ولد امجد دین مسلم شیخ نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ گزشتہ شب ذوالفقار کی بیوی شگفتہ اور مقتول تبسم کے درمیان لڑائی ہوئی جس میں شگفتہ نے فائر کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ملزمہ شگفتہ اپنے خاوند کے ہمراہ روپوش ہو گئی ہے۔
بھلوال: مالکن سے ہاتھا پائی کے دوران گولی لگنے سے ملازم جاں بحق
Jul 10, 2013