گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گےپکو مےں کروڑوں روپے مالےت کے سرکاری مےٹرےل کی خوردبرد اور چوری کا انکشاف ہوا ہے جس مےں مبےنہ طور پر کئی افسران وملازمےن بھی ملوث بتائے جاتے ہےں جبکہ رےجنل سٹور سے متعدد فےلڈ سٹوروں اور ےارڈز کے اہلکار بھی اس ”مکروہ دھندے“ کو جاری رکھے ہوئے ہےں۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ رےجن مےں واقع گےپکو کے بےشتر آپرےشنل اور کنسٹرکشن دفاتر مےں تعےنات متعدد لائن سپرےڈنٹس نے اپنے متعلقہ افسران کی مبےنہ ملی بھگت سے بوگس مےٹےنس، رےپےئرنگ، نئی لائنےں بچھانے اور نےو منصوبہ جات کی تکمےل کی آڑ مےں محکمے کے سٹوروں سے کروڑوں مالےت کا مےٹرےل جس مےں ٹرانسفارمرز، بڑی تعداد مےں سلور کنڈکٹر، پی سی، سٹےل سٹرکچر، پولز، کےبلز، بےڈز، ارتھ راڈ، نٹ بولٹ اور دےگر متعدد آئٹمےں شامل ہےں وصول کےا اور ان مےں سے متعدد ملازمےن نے اس سرکاری مےٹرےل کو موقع پر لگانے کی بجائے کباڑےوں، ڈھلائی کی بھٹےوں کے مالکان، دوکانداروں اور کارخانے داروں کو اونے پو نے فروخت کر کے اپنی جےبےں بھر لےں جبکہ مال کی سرکاری رےکارڈ مےں بوگس اور جعلی انٹرےاں کر کے اعلیٰ حکام کی آنکھوں مےں دھول جھونک دی۔ اسی طرح بعض بااثر اور کرپٹ ملازمےن نے نئے کنکشنوں کے اجراءکےلئے ملنے والا لاکھوں کروڑوں کا سامان بےچ کھاےا جس سے ان کنکشنوں کے صارفےن کنکشن بر وقت نہ لگنے اور متعلقہ ملازمےن کی جانب سے ان کے لاکھوں مالےت کے ڈےمانڈ نوٹس سرکاری خزانے مےں جمع کروانے کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر کئی کئی ماہ سے اعلیٰ افسران کے دفتروں کے چکر کاٹ کاٹ کر دھکے کھانے پر مجبور ہوچکے ہےں۔ ذرائع کے مطابق گےپکو کے رےجنل سٹور مےں تعےنات بعض ”خاص ملازمےن“ وہاں پر آنے والے کروڑوں روپے مالےت کے سکرےپ کی خرےدو فروخت مےں گھپلوں کے علاوہ سکرےپ مےں جانے والی گاڑےوں مےں خفےہ طرےقے سے چھپا کر کاپر کوائل، کاپر سکرےپ، کےبلز، نئے کنڈکٹرز اور دےگر لاکھوں روپے مالےت کے سامان کی چوری مےں شامل ہےں اور اس دھندے سے اکٹھی ہونے والے پیسوں کی ”عہدوں“ کے مطابق بندر بانٹ کر لی جاتی ہے۔ گےپکو کے بےشتر دفاتروں مےں سرکاری مےٹرےل کی عرصہ دراز سے چوری کا ےہ دھندہ کھلے عام کےا جا رہا ہے جبکہ محکمے کی جانب سے کروڑوں کے مےٹرےل کی چوری پر محکمے کے اعلیٰ حکام کی جانب سے نہ تو کوئی ٹھوس اقدامات کےے جا رہے ہےں اور نہ ہی اس دھندے مےں ملوث کسی اہلکار کو گرفتار ےا پکڑواےا گےا ہے۔