لاہور ( کامرس رپورٹر) حالیہ بجٹ میں سیلز ٹیکس بڑھنے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مرغی کی پیداواری لاگت میں 15سے 20فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے باوجود پولٹری فارم اپنی پیداواری لاگت سے کم قیمت پر مارکیٹ میں مرغی فروخت کر رہے ہیں اور رمضان المبارک کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمتیں مستحکم رکھی جائیں گی پاکستان میں دنیا بھر کی نسبت مرغی کا گوشت سستا فروخت کیا جاتا ہے ۔امریکہ،یورپ،آسٹریلیا،متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں مرغی کا گوشت 800 روپے سے 900 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں مرغی کا گوشت 230 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں اوسطاً مرغی کے گوشت کی قیمت 170سے190روپے کلو رہتی ہے لیکن اس کے باوجود مرغی مہنگی ہونے کا شور مچایا جاتا ہے۔ دکانداروں کی پکڑ دھکڑ کی جاتی ہے۔
سیلز ٹیکس، بجلی، گیس کی قیمتیں بڑھنے سے مرغی کی پیداواری لاگت میں 20 فیصد اضافہ
Jul 10, 2013