بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو ترجیح دی گئی : مجتبٰی شجاع

لاہور (کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ2013-14 کے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو ترجیح دی گئی ہے اور صوبائی و اضلاع کے اخراجات کے بجٹ کا 26.6فیصد تعلیم اور 10.9فیصد صحت پر خرچ کئے جائیں گے - انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا ٹیکس نہیں لگایا گیا جو غریب اور متوسط طبقے کو متاثر کرے اور متمول طبقے پر ٹیکس لگایا گیا ہے - مختلف وفود کو بجٹ میں عوامی فلاح وبہبود وصحت کی سہولتوںبارے آگاہ کرتے ہوئے مجتبیٰ شجا ع الرحمن نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی پر 102ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بے وسیلہ عوام کو صحت عامہ اور علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کے لئے بجٹ میں 4 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن