عراق : خلافت کونہ ماننے پر داعش نے 39افرادکو پھانسی دیدی

بغداد (آن لائن) عراق کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں اپنی خلافت کا اعلان کرنے والے گروپ ’’دولت اسلامی‘‘ داعش کے جنگجوؤں نے اپنے اقتدار کو مستحکم کرنے کے لئے سابق صدر صدام حسین کی جماعت بعث پارٹی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور سابق فوجی افسروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ داعش نے بغداد کے قریب کیمیائی ہتھیار بنانے والی ایک سابق فیکٹری پر قبضہ کر لیا ہے۔ صوبے دیالہ کی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ صادق الحسینی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر نے خلافت کو نہ ماننے 39 عراقیوں کو پھانسی پر لٹکادیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...