حکومت کا علاقائی تجارت میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرنیکا فیصلہ

 اسلام آباد (عترت جعفری) حکومت نے ملکی تجارت کو بڑھانے کیلئے پہلے مرحلہ میں علاقائی تجارت میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم کا ایران‘ بھارت‘ افغانستان کا دورہ اس سلسلے کی کڑی تھی۔ وزارت تجارت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس رائے سے اب کوئی اختلاف نہیں کیا جاتا کہ بھارت سے تجارت پاکستان کے مفاد میں ہے اور سیاسی تنازعات جتنی جلد حل ہوجائے اتنا ہی بہتر ہوگا۔ پاکستان کی پوزیشن اب بھی 2012ء کی ہی ہے جب سابق حکومت نے بھارت کو ایم ایف این درجہ دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب تک سیاسی معاملات کے باعث عمل نہیں ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن