وزیراعظم نے آئین کی منظوری دیدی، کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا خاتمہ ہو گا: نجم سیٹھی

Jul 10, 2014

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری دے دی ہے۔ انتخابات کی تاریخ کل دی جائے گی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورد کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے پی سی بی کے نئے آئین کی منظوری دے دی ہے۔ الیکشن کی تاریخ کل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے انتخابات کیلئے الیکشن کمشنر کا تقررہوگیا ہے۔ پی سی بی کا نیا آئین جمہوری ہوگا۔آئین میں جمہوری تقاضے پورے کیئے گئے ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ووٹ آف کانفیڈینس کے ذریعے چیئرمین کو ہٹایا بھی جاسکاتا ہے۔یونس خان کو عوام کی خواہش پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں