بیلو ہوریزونٹے (سپورٹس ڈیسک )جرمنی کے سٹرائیکر مرسیلو کلوز برازیل کے خلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں گول کر کے فیفا ورلڈ کپس میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔مرسیلو نے برازیل کے خلاف گول کر کے ورلڈ کپس میں اپنا 16واں گول کیا۔چھتیس سالہ مرسیلو جرمنی کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور انھوں نے 136 میچوں میں 71 گول کیے ہیں۔اس کے ساتھ ہی وہ واحد جرمنی کے کھلاڑی ہیں جنھوں نے چار ورلڈ کپس میں حصہ لیا اور گول کیے ہیں۔جس میچ میں مرسیلو نے گول کیا ہے وہ میچ جرمنی نہیں ہارا ہے۔