اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں پولیس کے سی پی ایس افسران اور صوبائی پولیس کے پروموٹی افسروں کے درمیان ترقیوں کے تنازعہ سے متعلق عدالت عظمیٰ کے حکم پر عدم عملدرآمد کی بنا پر توہین عدالت کی درخواست کی۔ سماعت کے دوران اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 18سے20 تک کے پولیس افسران کی نظرثانی شدہ سینیارٹی لسٹ پیش کر دی ہے جس سے صوبائی پولیس کے متعدد پروموٹی افسران کی سنیارٹی متاثر ہوئی ہے۔ فاضل عدالت نے فریقین کو ہدایت کی کہ اگر اس فہرست پر کوئی اپنے اعتراضات داخل کرنا چاہتا ہے تو وہ آئندہ سماعت سے پہلے دائر کر سکتا ہے، عدالت نے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی درخواست بھی منظور کر لی اور مزید سماعت اگست کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کر دی۔
فہرست پیش
پولیس افسروں کی ترقی کا تنازعہ گریڈ 18 اور 20 کی نظرثانی شدہ فہرست سپریم کورٹ میں پیش
Jul 10, 2015