خیبر پی کے: 3 سال میں 255 پولیس اہلکار شہےد 445 زخمی ہوئے

پشاور (آن لائن) ملک میں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے خیبر پی کے میں 3 سال کے دوران 255 پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پےش کےا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈوےژن کے اعداد و شمار کے مطابق 2013 میں 126، 2014 میں 102 جبکہ رواں برس 2015 میں 27 پولیس اہلکار شہےد ہوئے جبکہ 2013 سے 2015 کے دوران 445 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔آئی جی اسٹیبلشمنٹ فدا حسین نے مےڈےا کو بتاےا کہ کہ 2014 کے آخر تک شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کو شہدا پیکیج کے تحت 33 لاکھ روپے دیئے جا چکے ہیں۔ صرف چند کیسز میں ادائیگی قانونی معاملات مکمل ہونے کی منتظر ہے۔ 25 شہید اہلکاروں کے اہلخانہ اور 5 زخمی اہلکاروں کو معاوضہ دینے کا معاملہ جلد ہی حل کر لیا جائے گا۔آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں 50 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں جبکہ شدید زخمی پولیس کے جوانوں کو ایک لاکھ روپے کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
اہلکار شہید

ای پیپر دی نیشن