لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے عدالتی ملازمین کو جوڈیشل الاونس کی فراہمی کے خلاف حکومت پنجاب کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد کر دی۔ جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ حکومت پنجاب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالت عالیہ کے سنگل بنچ پر من و عن عمل کرنا ممکن نہیں۔ سپیشل سیکرٹری خزانہ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی الا¶نس کی فراہمی کے لئے گورنر پنجاب کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہے جبکہ حکومت کے پاس دستیاب فنڈز نہ ہونے سے جوڈیشل الاونس فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ عدالتی ملازمین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت عدالت عالیہ کے مالی معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی ایسا کرنا عدالتی خود مختاری کے منافی ہے جس پر عدالت نے حکومت پنجاب کی اپیل مسترد کر دی۔
اپیل مسترد