کراچی (کرائم رپورٹر) احسن آباد سے گرفتارکئے گئے ”را“ کے ایجنٹ جنید نے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ ملزم کے مطابق انہیں ڈی ایس پی جاوید عباس نے بھارت سے واپسی پر نہ صرف کراچی ائرپورٹ سے کلیئر کرایا بلکہ گھر بھیجنے کے لئے ٹیکسی کا انتظام بھی کرایا۔ احسن آباد سے گرفتار ملزم جنید سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم جنید نے تفتیش میں پولیس کو بتایا ہے کہ 1992 میں آپریشن کے دوران وزٹ ویزے پر پہلی دفعہ بھارت گیا ۔ بھارت میں کالا محل پرانا دہلی میں رہائش اختیار کی 1993 میں پاکستان واپس آیا اور گارمنٹس کا کام شروع کیا 1996 میں سی آئی اے پولیس نے گرفتار کیا جس کے بعد رہا ہونے پر 1999 میں دوبارہ ویزٹ ویزہ پر بھارت گیا۔گرفتار ملزم نے بتایا کہ ڈی ایس پی جاوید عباس نے انڈیا سے واپس آنے پر کراچی ائرپورٹ پر اسے کلیئر کرایا اور پھر گھر بھیجنے کے لئے ٹیکسی کا انتظام بھی کیا۔ ملزم جنید نے انکشاف کیاکہ اس کے بھائی جاوید لنگڑا کی بھارت میں جائیداد بھی ہے۔ ملزم جنید کو طاہر عرف لمبا کے ہمراہ ایس ایس پی راﺅ انوار نے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کی گرفتاری بھی ایس ایس پی راﺅ انوار نے ظاہر کی تھی۔
”را“ ایجنٹ
کراچی سے گرفتار ” را “ کے ایجنٹ کے سنسنی خیز انکشاف
Jul 10, 2015