لاہور + مانانوالہ (نامہ نگار) مختلف وجوہات پر لاہور میں 4 بچوں کی ماں، مانانوالہ میں نوجوان نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ مےں خاتون نے خاوند سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر زہرےلی گولےاں کھاکر خودکشی کرلی ہے۔ قصور کی ممتازکی شادی چند سال قبل سبزہ زارکے علاقہ کھاڑک مےں رہائش پذےر محنت کش اقبال کے ساتھ شادی ہوئی تھی اور ان کے ہاں چار بچے پےدا ہوئے۔ چند ماہ قبل ممتاز اپنے خاوند سے ناراض ہوکر بچوں کو لے کر اپنے والدےن کے گھر قصورچلی گئی ۔دو روز قبل رشتہ داروں نے دونوں مےاں بےوی کے درمےان صلح کرادی تھی جس پر ممتاز اپنے بچوں کے ہمراہ خاوند کے گھر سبزہ زار واپس آگئی۔ گزشتہ صبح دونوں مےں دوبارہ جھگڑا ہوگےا جس پر ممتاز نے دلبرداشتہ ہوکر زہرےلی گولےاں کھا لےں۔ حالت غےر ہونے پر لواحقےن نے اسے ہسپتال پہنچاےا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔ علاوہ ازیں مانانوالہ میںگھر والوں کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر 25 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔محلہ قادرآباد مانانوالہ کے عمر کو گزشتہ روز کسی بات پر اس کے والد اور بھائی نے ڈانٹ ڈپٹ کی جس پر اس نے مشتعل ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، میو ہسپتال لاہور لے جایا گیا جہاں وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔
زندگی ختم