لاہور(خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ نیب کی رپورٹ نے نام نہاد قومی لیڈر شپ کے چہروں سے نقاب الٹ دیا۔ انہوں نے رپورٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی چیخ و پکار پر کہا کہ پنجاب کے خادم اعلیٰ بتائیں کیا پنجاب کے ہر گائوں اور ہرشہر میں جاتی عمرہ جیسی جدید سڑکوں کا جال ہے؟ انہوں نے کہا کہ جو بھی اقتدار میں آتا ہے اپنے اختیارات اور وسائل کا ناجائز استعمال کرتا ہے۔ لاہور میں ہرشہری پر ترقیاتی فنڈز کا 40 ہزار فی کس خرچ ہوتا ہے لیکن راجن پور،لیہ، مظفر گڑھ میں فی کس خرچ کی شرح 2 ہزار روپے سے کم ہے۔
نیب نے قومی قیادت کے چہروں سے نقاب الٹ دیا : رحیق عباسی
Jul 10, 2015