مرید کے: مقابلہ میں ہلاک نوجوان کے ورثا ءکا مظاہرہ، مرنیوالا 18 تھانوں کا اشتہاری تھا

مرےدکے (نامہ نگار) مریدکے پولیس کے ہاتھوں مبینہ طور پر مارے جانے والے نوجوان کے ورثاءکا جی ٹی روڈ پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج، مارا جانے والا نوجوان 18 مختلف تھانوں کو مطلوب اشتہاری تھا۔ تفصیل کے مطابق بدھ کے روز مریدکے نارووال روڈ پر پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلہ میں مارے جانے والے نوجوان شفقت کے درجنوں ورثاءنے مریدکے نارووال روڈ بلاک کئے رکھا جس کی وجہ سے مسافر شدید پریشانی سے دو چار ہوتے رہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ انکے لخت جگر کو پولیس دو روز قبل جیل سے لیکر آئی اور مقابلہ میں پار کر دیا ادھر مریدکے صدر پولیس کے انچارج انسپکٹر قمر ساجد کے مطابق مارا جانے والا نوجوان 18 مختلف تھانوں کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا اورعلاقہ میں خوف کی علامت تھا آئی جی پولیس پنجاب نے پولیس ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
مرید کے مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن