سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو رشوت کے الزام میں تین برس قید

Jul 10, 2015

روم (آن لائن) اٹلی کے سابق وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو رشوت ستانی کے مقدمے میں تین برس قید کی سزا سنا دی گئی۔برلسکونی کو بائیں بازو کی جماعت کی حکومت گرانے کے لئے ایک سینیٹر کو رشوت دینے پر سزا دی گئی۔ چار بار وزیر اعظم منتخب ہونے والے برلسکونی کو عدالت نے پانچ برس کے لئے کوئی عوامی عہدہ رکھنے کے لئے نااہل قرار دے دیا۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم نے الزامات کی تردید کی ہے۔ اٹلی کے قانون کے تحت سزا پر عملدرآمد اپیل پر فیصلہ آنے تک نہیں ہو سکتا۔

مزیدخبریں