احتساب عدالت کی سنائی گئی سزا کالعدم قرار، ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے صداقت سعید ملک کو بری کردیا

Jul 10, 2015

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ بنچ نے احتساب عدالت راولپنڈی کی طرف سے سنائی گئی 10 سال قید، 2 لاکھ 45ہزار 9 سو ڈالر جرمانے اور 10سال نااہلی کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم صداقت سعید ملک کو بری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس کاظم رضا شمسی اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بنچ نے فریقین کے دلائل کے بعد صداقت سعید ملک کی اپیل منظور کرلی۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ جس شہادت کی بنیاد پر ٹیکنیکل ایوولیشن کمیٹی کے ممبران کو بری کردیا گیا اُسی شہادت پر اپیل کنندہ کو کیسے سزا دی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں