ماسکو (بی بی سی) روس میں ایک سستی ایئر لائن پوبیدا نے مسافروں کے جہاز پر چیونگ گم چبانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان کے مطابق اسے ہٹانے کے لیے رگڑنے سے جہاز کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچتا ہے۔چیونگ گم کے ایک ٹکڑے کو ہٹانے پر 1700 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ قانون کا اثر اس پر سفر کرنے والے افراد پر ہو گا۔پوبیدا نامی یہ سستی ایئر لائن روس میں 17 مختلف مقامات پر پروازوں کی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور اس نئے قانون کا اثر اس پر سفر کرنے والے افراد پر ہو گا۔ اس سے قبل ایئر لائن کے سی ای او آندرے کالمیکوف نے کہا تھا مسافروں کی جانب سے جہاز میں چبا کر پھینکے گئے چیونگ گم کے ایک ٹکڑے کو ہٹانے پر 1700 ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ ٹوئٹر پر بعض افراد اس ’نوگم‘ قانون سے زیادہ متاثر نظر نہیں آتے۔ ایک شخص نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’اس پالیسی سے مجھے اپنے سکول کے دن یاد آگئے ہیں۔‘ ایک اور شخص کو اس بات پر حیرانی ہے کے یہ قانون نافذ کیسے کیا جائے گا۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’مسافر، اپنا منہ کھولیں، دکھائیں آپ کی جیبوں میں کیا ہے۔‘
روسی ائرلائن