لاہور(سپورٹس ڈیسک) زمبابوے اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔میچ دن دو بجے شروع ہوگا۔بھارتی کرکٹ ٹیم دورہ زمبابوے میں تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم نوجوان بلے باز اجنکیا راہانے کی قیادت میں میدان میں اترے گی کیونکہ ریگولر کپتان ایم ایس دھونی کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی ٹیم کو ویرات کوہلی اور سریش رائنا کی بھی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے 12 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 جولائی اور دوسرا 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔
زمبابوے‘ بھارت‘بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں آج مد مقابل
Jul 10, 2015