نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے بہترین منصوبے شروع کر دئیے : عثمان انور

Jul 10, 2015

لاہور(نمائندہ سپورٹس )ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے سپورٹس کے بہترین منصوبے شروع کئے گئے ہیں، بین الاقوامی معیار کا سوئمنگ کمپلیکس تیار ہوگیاہے جس کا عنقریب افتتاح کیا جارہا ہے، کمپلیکس میں سوئمنگ کے عالمی ایونٹس بھی منعقد کرائے جائیں گے۔جاری منصوبوں پر کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔، نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں بین الاقوامی معیار کا سوئمنگ کمپلیکس مکمل کیا گیا ہے جس کا عنقریب افتتاح کیا جارہا ہے، سوئمنگ کمپلیکس عالمی معیار کے مطابق بنا یا گیا ہے جس میں تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، سوئمنگ پول کا پانی موسم کی مناسبت سے گرم یا ٹھنڈا رکھا جا سکتا ہے، جس سے ہر موسم میں سوئمنگ کے ایونٹس منعقد کرائے جا سکتے ہیں، سوئمنگ کمپلیکس کے افتتاح سے نوجوان سوئمرز کو عالمی معیار کی سہولت میسر ہوگی، اس کے علاوہ ٹینس کورٹ بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اس کا افتتاح بھی جلد کردیا جائے گا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کھیلوں کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے، نوجوانوں کوہر طرح سہولتیں فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ محنت کرکے بین الاقوامی اعزازات جیت کر ملک کا نام روشن کریں۔

مزیدخبریں