اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی زائدالعمر ہونے کی وجہ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بننے کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ ان کی عمر 71برس ہے ہاکی آئین کے مطابق کوئی بھی شخص 70سال سے زائد عمر کا فیڈریشن کا صدر نہیں بن سکتا۔انکو فیڈریشن کا صدر بنانے کی خبریں گردش کرتی رہیں۔مگر تحقیقاتی کمیٹی کے اجلاس میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ نے اس کی سختی سے تردید کردی تھی۔