فاسٹ با¶لر اعزاز چیمہ فٹ کھلاڑی پی سی بی قومی ٹیم میں شامل کرے : عامر نذیر

لاہور (نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کامیاب تیز گیند باز اعزاز چیمہ کو نظرانداز کرکے ایک باصلاحیت اور مکمل فٹ کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔جب ان فٹ با¶لرز کو بار بار کھلایا جا رہا ہے اور انہیں ناکامی کے باوجود مواقع دئیے جارہے ہیں تو پھر اعزاز چیمہ کو کیوں قومی ٹیم سے دور رکھا ہوا ہے۔پی سی بی اعزاز چیمہ کو بھی قومی ٹیم میں شامل کرے ۔ان خیالات کا اظہار ٹیسٹ فاسٹ باو¿لر عامر نذیر نے نوائے وقت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اعزاز چیمہ مکمل فٹ اور بھر پور فارم کے ساتھ جہاں اسے موقع ملتا ہے اپنی کارکردگی دکھاتا ہے اور صلاحیتوں کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ سلیکٹرز کو اسکی اندرون و بیرون ملک کارکردگی پر غور کرنا چاہئے۔ وہ باصلاحیت ہے مکمل فٹنس کے ساتھ ایک روزہ اور 20، 20 کرکٹ کے لئے موزوں انتخاب ہے۔ایک طرف ہم محمد عرفان اور دیگر مسلسل ان فٹ رہنے والے کھلاڑیوں پر ناصرف سرمایہ خرچ کر رہے ہیں تو دوسری طرف فٹ کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر نظرانداز کرکے اس سے بھی بڑی غلطی کر رہے ہیں۔عامر نذیر کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کسی کو بتا سکتی ہے کہ محمد سمیع کس بنیاد پر ٹیم میں واپس آئے تھے۔اگر محمد سمیع کو شامل کیا جا سکتا ہے تو پھر اعزاز چیمہ تو اس سے بہت بہتر ہے۔ وہ ہر فرسٹ کلاس سیزن میں بھی وکٹیں لیتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...