دنیا کشمیرکو بھارت کاحصہ نہیں مانتی جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتا بات آگے نہیں بڑھےگی: حریت رہنما شبیر شاہ

Jul 10, 2015 | 14:35

روس کے شہر اوفا میں وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کےدرمیان ملاقات کے حوالے سے حریف رہنما شبیر شاہ کا کہنا تھا کہ اس ملاقات کواچھی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بات چیت کے ذریعے مسائل کاحل نکل سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارت سے آزادی کی جنگ لؑڑ رہی ہے۔ بھارت کوآج نہیں توکل مذاکرات کی میزپرآنا ہوگا شبیرشاہ کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتا بات آگےنہیں بڑھے گی،دنیا کشمیرکوبھارت کاحصہ نہیں مانتی،بھارت اور پاکستان کے درمیان سب سےبڑامسئلہ کشمیر ہے۔

مزیدخبریں