صوبائی وزیرضیااللہ آفریدی کو احتساب کمیشن کے جج سبحان شیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر احتساب کمیشن کے افسران کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر فنڈز میں بدعنوانی سمیت تقرریوں اور تبادلوں میں اقربا پروری میں ملوث ہیں اس لئے ان سے تفتیش کے لئے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ احتساب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب کمیشن کے حوالے کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرمعدنیات ضیااللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،انہوں نے وزیراعلی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ احتساب کمیشن نہیں بلکہ خٹک کمیشن ہے