تحریک آزادی کشمیرکے سپاہی اور مجاہد اول کے نام سے جانے جانے والےسردارعبدالقیوم طویل عرصہ سے علیل تھے وہ آج صبح راولپنڈی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ہسپتال میں خالق حقیقی سے جا ملے۔سردارعبدالقیوم کی نمازجنازہ اسلام آباد کی پریڈگراؤنڈ میں شام چار بجے ادا کی جائےگی جس کے بعد ان کا جسد خاکی تدفین کے لئے آبائی علاقےضلع باغ آزادکشمیر لے جایاجائےگا، سردارعبدالقیوم خان آزاد کشمیر کی سیاست میں اہم مقام رکھتےتھےوہ سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈربھی تھے،مجاہد اول سردارعبدالقیوم کی وفات پر ملک بھرکی سیاسی وسماجی شخصیات نےتعزیت کا اظہار کیا ہے۔