حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے بچہ بچہ اپنی جان قربان کر نے کو تیا ر ہے:رانا جمشید

صفدرآباد(نامہ نگار)حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پا کستان کا بچہ بچہ اپنی جان قربان کر نے کو تیا ر ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ضلعی نا ئب صدر رانا جمشید علی خاں نے مقامی صحافیوں سے ایک ملا قات میں کیا ۔را نا جمشید علی خاں نے کہا کہ سعودی عرب میں دہشت گردوں نے جو دھماکے کئے ہیں وہ پو ری امت مسلمہ کیلیے چیلنج ہے ۔پو ری دنیا سے دہشت گر دی با لخصوص سعودی عرب میں ہو نے والی دہشت گردی کے ملزمان کو بے نقاب کر نا بہت ضروری ہے ۔حرمین الشریفین میں دہشت گردی کر نے والے قطعی طور پر مسلمان نہیں ہو سکتے ۔حجا ز مقدس جانے کے بغیر اسلام کے تمام ارکان پو رے نہیں ہو تے ۔انہوں نے دھماکوں میں شہید ہو نے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کر تے ہو ئے کہا کہ پا کستان کا بچہ بچہ حرمین الشریفین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے اور ہر قیمت پر حفاظت کر ے گا ۔

ای پیپر دی نیشن